ستھرا پنجاب:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس،صفائی کے انتظامات کا جائزہ

ستھرا پنجاب:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس،صفائی کے انتظامات کا جائزہ

ستھرا پنجاب:ڈپٹی کمشنر کا اجلاس،صفائی کے انتظامات کا جائزہکنٹینرز کی مرمت اور پینٹ ورک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹرز، اسسٹنٹ کمشنرز سٹی، صدر، سمندری، تاندلیانوالہ اور جڑانوالہ سمیت مختلف محکموں کے افسران اور صفائی کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سٹی، صدر اور تاندلیانوالہ کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ جڑانوالہ اور سمندری میں صفائی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی کنٹینرز کی مرمت اور پینٹ ورک جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کنٹینرز کی تعداد ہر صورت مکمل رکھی جائے ، تاکہ شہریوں کو کوڑا کرکٹ تلف کرنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں