سرکاری درخت چوری کر نیوالے 10 افراد کیخلاف مقدمہ
سرکاری درخت چوری کر نیوالے 10 افراد کیخلاف مقدمہ قبرستان سے ملز موں کی جانب سے لاکھوں کے درخت چوری کئے جا رہے تھے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری درخت چوری کرنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے میں قائم قبرستان سے ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر سرکاری اراضی سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری کئے جا رہے تھے ۔ جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر درخت چوری کی کوشش ناکام بنا دی اور واقعہ میں ملوث ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔