ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا گیاڈاکٹر محمد شہباز کو محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شہباز کو عہدے سے ہٹا کر محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد سہیل خواجہ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔