کندیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

کندیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

کندیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاںشراب اور چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار، مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے

کندیاں (نمائندہ دنیا) ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی ہدایات پر منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ تھانہ کندیاں نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ امر شہزاد ولد شوکت علی سکنہ کندیاں سے 60 لیٹر شراب برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ رضوان اور نذیر کی شراب ندیم سے فروخت کیلئے لے جا رہا تھا، جن کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے شروع کر دیے ہیں۔ایک اور کارروائی میں پولیس نے نذیر حسین ولد خدا بخش سکنہ کندیاں سے 550 گرام چرس برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں