داؤدخیل اراضی سینٹر کی تعمیر حکومت بدلتے ہی لٹک گئی

داؤدخیل اراضی سینٹر کی تعمیر  حکومت بدلتے ہی لٹک گئی

داؤدخیل(نما ئندہ دنیا )داؤدخیل اراضی سینٹر پچھلے چار سے تعمیر کا منتظر پاکستان تحریک انصاف کے دور میں منظور ہوا اے ڈی پی سکیم تھی ٹینڈرز لگے ٹھیکدار نے کام شروع کیا ابھی بنیادوں کو مکمل کیا تھا کہ

حکومت تبدیل ہونے کے ساتھ کام بند کر دیا گیا لینڈ ریکارڈ سنٹر داؤدخیل کی 2 کنال اراضی ریسکیو 1122 داؤدخیل اور گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائے ) کے درمیان میں تعمیر ہونا تھا ۔اس پر کام D.P.C لیول تک ہوگیا تھا۔مگر داؤدخیل کی بدقسمتی کہ اس کا ورک آڈر روک دیا گیا۔ اہلیان داؤدخیل نے ڈی سی میانوالی اسد مگسی سے مطالبہ کیا ہے کہ اراضی سینٹر داؤدخیل کے فنڈز جاری کرا کے جلد تعمیر کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں