تحصیل خوشاب میں 119 آئمہ میں 30 لاکھ روپے تقسیم

تحصیل خوشاب میں 119 آئمہ میں 30 لاکھ روپے تقسیم

تحصیل خوشاب میں 119 آئمہ میں 30 لاکھ روپے تقسیمحکومت تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے وژن پر عمل پیرا :اسسٹنٹ کمشنر

 خوشاب (نمائندہ دُنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں آئمہ مساجد کو اعزازیہ دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ خان نے تحصیل خوشاب کے 119 آئمہ مساجد میں فی کس 25 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 29 لاکھ 94 ہزار روپے تقسیم کیے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہے اور ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں