بھاگٹانوالہ میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم

بھاگٹانوالہ میں آوارہ کتوں  کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا کی سربراہی میں بھاگٹانوالہ میں آوارہ کتوں کے خاتمے کے لیے بھرپور مہم چلائی گئی۔

 اس مہم کا مقصد شہریوں کو آوارہ کتوں کے ممکنہ حملوں اور دیگر خطرات سے محفوظ بنانا تھا۔ اس موقع پر انچارج یونین کونسل اظہر عباس چدھڑ نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحفظ کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں