چھوٹا بڑا گوشت مہنگا فروخت ، تول میں ہیر پھیر بھی معمول

چھوٹا بڑا گوشت مہنگا فروخت ، تول میں ہیر پھیر بھی معمول

چھوٹا بڑا گوشت مہنگا فروخت ، تول میں ہیر پھیر بھی معمول بڑا گوشت 800کے بجائے 1100،چھوٹا گوشت 2400روپے کلو فروخت

 فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا)تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی جانب سے گوشت کے کنٹرول ریٹ اور مکمل وزن فراہم نہ کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخنامے کے مطابق بڑا گوشت 800 روپے اور چھوٹا گوشت 1800 روپے فی کلو مقرر ہیں، تاہم مارکیٹ میں بڑے گوشت کی فی کلو قیمت1100 تا 1200 روپے اور چھوٹے گوشت کی قیمت 2400 روپے تک وصول کی جا رہی ہے ۔علاوہ ازیں دکاندار ریٹ لسٹ تو آویزاں کرتے ہیں مگر صارفین کو پورا ایک کلو وزن فراہم نہیں کیا جاتا بلکہ 900 گرام تک گوشت دیا جاتا ہے ، جس سے عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ ہی صحیح کنٹرول ریٹ پر گوشت دستیاب ہے اور نہ ہی مقررہ وزن مل رہا ہے ، جو تحصیل انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات قائم کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں