40لاکھ ادھار لے کر واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج
وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج شاہ پور حسن سیف اللہ گوندل کے ساتھ فراڈطلحہ عباس نے رقم کے بدلے چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا،عدالتی حکم پر کارروائی
شاہ پور صدر (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )چالیس لاکھ روپے اُدھار لے کر واپس نہ کرنے پر وائس پرنسپل گورنمنٹ کالج شاہ پور حسن سیف اللہ گوندل کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے ایک شخص طلحہ عباس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا جس پر پولیس تھانہ شاہ پورصد نے طلحہ عباس کے خلاف میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ حسن سیف اللہ نے رپورٹ درج کرائی کہ طلحہ عباس کا اس کے ساتھ اعتماد کا رشتہ تھا ، طلحہ عباس نے اس سے چالیس لاکھ روپے اُدھار مانگے ، جو اس نے دو گواہان حامد سلطان ، محمد رمضان کے سامنے اس کو دے دیئے ،بدلے میں اس نے ایک ماہ بعد کا ایک چیک دیا جو اکاونٹ میں رقم ناکافی ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا ،عدالتی حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔