زیرِ تعمیر بس شیلٹرز کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
زیرِ تعمیر بس شیلٹرز کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے :کمشنر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے زیرِ اہتمام شہر بھر میں الیکٹرو بس شیلٹرز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 30 بس شیلٹرز پر تعمیراتی کام جاری ہے ، جن میں سے 18 شیلٹرز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ 5 بس شیلٹرز مکمل کیے جا چکے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے زیرِ تعمیر بس شیلٹرز کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ اور اس مقصد کیلئے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔