دھند اور شدید سردی نے کاروبار زندگی مفلوج کر دیا

 دھند اور شدید سردی نے  کاروبار زندگی مفلوج کر دیا

فاروقہ/سرگودھا (نمائندہ دُنیا)شہر اور گرد و نواح میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ جاری ہے جس کے باعث عوامی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔

رواں ہفتے سے سرد موسم کا تسلسل کاروباری سرگرمیوں کو سست کر دیا ہے ، اور بازاروں و مین روڈز کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اور شام کے اوقات میں حدِ نگاہ انتہائی کم رہنے کے باعث آمد و رفت میں دشواری پیش آ رہی ہے اور لوگ اپنے روزمرہ کے معمولات سے رہ گئے ہیں۔ نمونیا، نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ،ماہرین موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کے ساتھ دھند کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں