جعلی ادویات بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

جعلی ادویات بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

جعلی ادویات بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری ڈرگ انسپکشن مانیٹرنگ ایویلیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا’ خوشاب’ بھکر’ میانوالی سمیت صوبہ بھر کے اضلاع میں ڈرگ انسپکشن مانیٹرنگ ایویلیشن سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا تا کہ جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ڈرگ انسپکٹرز کی کارروائی کی مانیٹر نگ کو موثر بنایا جا سکے ، جس کیلئے تمام امور کو کمپیوٹرائزڈکیا جائے گا، اس ضمن میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اور ہیلتھ اتھارٹیوں کے افسران کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے مطلوبہ تفصیلات جلد از جلد ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں