اشتہاری کو گرفتار کرنے پر پولیس پر تشدد،2کانسٹیبل زخمی
اشتہاری کو گرفتار کرنے پر پولیس پر تشدد،2کانسٹیبل زخمی جنید کو حراست میں لیا تو اس کی اہلیہ دیگر افراد نے تشدد کیا،ملزم فرار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) اشتہاری کو گرفتار کرنے پر خواتین سمیت نصف درجن سے زائد افراد نے پولیس ٹیم پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے ملزم کو پولیس کی حراست سے بھگا دیا، پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے اندرون شہر بلاک نمبر14میں جعلی چیک ایک مقدمہ میں مطلوب اشتہاری جنید کو گھر کے باہر سے حراست میں لیا توملزم کے شور واویلہ پر گھر سے تمام افراد نکل آئے جن میں اشتہاری کی بیوی اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں، ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے کانسٹیبل محمد انور اور زاہد کو زخمی کر دیا جبکہ انور کی وردی بھی پھاڑ دی،اور حراست میں لئے گئے اشتہاری جنید کو بھگا دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے 4خواتین سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔