موٹر سائیکل سواروں کی پولیس وین پر فائرنگ،ملز م چھڑا لیا
پولیس ہتھکڑیاں لگائے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ کے بعد برآمدگی کیلئے لے جارہی تھی 4نقاب پوشوں نے ہتھکڑیاں لگے ملزم کو چھڑا لیا ، فرار ہو گئے ،مقدمہ درج کر لیا گیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کر کے زیر حراست ملزم چھڑا لیا ہتھکڑیاں لگائے ملزم کو پولیس جوڈیشل ریمانڈ کے بعد ڈکیتی کا مال برامد کروانے کے لیے لے کر جا رہی تھی ، پولیس کے مطابق شورکوٹ کے رہائشی ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم منور عباس عرف منی کو تھانہ ترکھانہ والا پولیس ہتھکڑیاں لگا کر وین میں مال مسروکہ برامد کروانے کے لیے لے جا رہی تھی کہ ٹھٹھہ عمر کے قریب موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی 15 منٹ تک فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم زیر حراست ہتھکڑیاں لگا ملزم ساتھی چھڑا کر فرار ہو گئے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر لی مقدمہ درج کر لیا گیا ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر لی گئی ہے ۔