ڈاکٹر میاں کاشف علی کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا اچانک دورہ
میانوالی (نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی ڈاکٹر میاں کاشف علی نے رات گئے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات اور ادویات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کے بیڈ پر جا کر ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ ادویات کے بارے میں استفسار کیا وہاں موجود سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں کو اپنے مخصوص یونیفارم میں ہونا چاہیے ۔ تمام آلات کو مکمل طور پر فنکشنل حالت میں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔