ضمنی انتخابات کے بعد الیکٹرک بس بھاگٹانوالہ سے غائب
ضمنی انتخابات کے بعد الیکٹرک بس بھاگٹانوالہ سے غائبوزیر اعلیٰ مریم نواز اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ،علاقہ مکینوں کا مطالبہ
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )ضمنی انتخابات کے بعد حکومتِ پنجاب کی جانب سے متعارف کروائی گئی گرین الیکٹرک بس سروس بھاگٹانوالہ سمیت ملحقہ علاقوں کے شہریوں کی نظروں سے اوجھل ہو گئی ہے ۔ ضلع سرگودھا کا انتہائی اہم روٹ لاہور روڈ جو روزانہ ہزاروں شہریوں کے سفر کا مرکز ہے ، تاحال اس جدید سفری سہولت سے محروم ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل گرین الیکٹرک بس سروس کے آغاز کے دعوے کیے گئے تھے ، تاہم ضمنی انتخابات کے بعد یہ سروس مکمل طور پر بند یا معطل نظر آ رہی ہے ، جس سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور بھاگٹانوالہ، لاہور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں گرین الیکٹرک بس سروس کو باقاعدہ اور مستقل بنیادوں پر بحال کیا جائے ۔