دن کے اوقات میں شہر داخل ہونیوالی 9ٹرالیوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کی طرف سے دن کے اوقات میں شہر میں داخلے کی پابندی کی خلاف ورزی پر مختلف شاہراؤں پر رواں دواں 9ٹریکٹر ٹرالیوں جو کہ زیادہ تر تعمیراتی میٹریل سے لوڈ تھیں کو پکڑ کر مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کاروائی روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی، اس اقدام سے بڑھتے ہوئے حادثات اور ٹریفک میں خلل کی روک تھام یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔