بجلی کا نظام درہم برہم ،دھوپ نہ نکلنے سے سولرسسٹم ناکارہ

بجلی کا نظام درہم برہم ،دھوپ نہ نکلنے سے سولرسسٹم ناکارہ

بجلی کا نظام درہم برہم ،دھوپ نہ نکلنے سے سولرسسٹم ناکارہ صبح سے لیکر شام تک وقفہ وقفہ سے بجلی کے آنے جانے کا سلسلہ جاری

ٍمڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اورگردونواح میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔دن بھر بجلی کے آنے جانے سے کام و کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ مڈھ رانجھا او رگردونواح میں موسم سرما میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیساتھ ساتھ بجلی کا ترسیلی نظام بھی درہم برہم ہے ، صبح سے لیکر شام تک وقفہ وقفہ سے بجلی کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ موسم سرما میں دھوپ نہ نکلنے کی وجہ سے سولر سسٹم کی کارگردگی بھی زیرو ہوچکی ہے اور دن کے اوقات میں بجلی کے بار بار آنے جانے سے کاروبا ر شدید متاثر ہو رہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں