پٹرول پمپ کے مورچے پرتعینات گن مین اندھی گولی کا نشانہ
پٹرول پمپ کے مورچے پرتعینات گن مین اندھی گولی کا نشانہ 22 سالہ محمد سجاد پمپ کی چھت پر موجود تھا، ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہوسکا
خوشاب(نمائندہ دنیا)تھل کے گاؤں روڈہ میں واقع مدینہ پٹرولیم سروس پر تعینات گن مین محمد سجاد اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ آزاد کشمیر کا رہائشی 22 سالہ محمد سجاد چوک گروٹ روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈیوٹی کے دوران چھت پر مورچے میں موجود تھا کہ علی الصبح نامعلوم سمت سے آنے والی گولی اس کے سینے میں آ لگی۔شدید زخمی حالت میں اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم واقعہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔