5افراد کا نوجوان پر تشدد،سر،بھنویں مونڈ کر فرار

5افراد کا نوجوان پر تشدد،سر،بھنویں مونڈ کر فرار

5افراد کا نوجوان پر تشدد،سر،بھنویں مونڈ کر فرار ملزم پرویزوغیرہ علی رضا کو نیم بے ہوش چھوڑ کر موقع سے فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے میں پرویز وغیرہ پانچ افراد نے دیہہ کے رہائشی 24سالہ نوجوان علی رضا کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکا سر،بھنویں مونڈھ ڈالی اور نیم بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ نوجوان کے ورثاء نے پولیس کو بتایا کہ ملزم پرویز کے بھتیجے صاحب بلوچ نے اپنے رشتہ داروں کی لڑکی کو اغواء کیا ہے ملزمان کو شک تھا کہ علی رضا کو اس کا علم ہے جس رنجش پر ملزمان نے یہ وقوعہ کیا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں