میانوالی میں گرین بس اسٹاپس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

 میانوالی میں گرین بس اسٹاپس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز

میانوالی میں گرین بس اسٹاپس کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز اسد عباس مگسی کا شہر میں زیرِ تعمیر مختلف گرین بس اسٹاپس کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر میانوالی شہر میں گرین بس سروس کے اسٹاپس کی تعمیر کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے شہر میں زیرِ تعمیر مختلف گرین بس اسٹاپس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان اور چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی ملک خرم افتخار بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بس اسٹاپس کی تعمیر کے کاموں میں تیزی لائی جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 گرین بس اسٹاپس کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جبکہ گرین بس کے تین روٹس پر مجموعی طور پر 108 بس اسٹاپس تعمیر کیے جائیں گے ، جن کا ٹینڈرنگ پراسس مکمل ہو چکا ہے اور جلد عملی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ضلع کونسل کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ ساتھ مسافروں کیلئے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں