ڈکیتیاں اور چوریاں،نقدی ،فونز،قیمتی سامان لوٹ لیا گیا
قیصر شہزاد اور حسن رضا کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا،مظہر کا سولر سسٹم چوری چکی سے آٹا گندم ،ٹرک سے 55ہزار کا ڈیزل غائب،گھروں میں وارداتیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کوٹ فضل کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر قیصر شہزاد سے نقدی و موبائل چھین لیا،اسی طرح حافظ ٹاؤن بھلوال کے قریب چار افراد نے اسلحہ کے زور پر حسن رضا سے بھی نقدی و موبائل چھین لیا، اور فرار ہو گئے ،جبکہ کوٹ چوغطہ کے ممد عمران کی چکی سے آٹے اور گندم کے 5گٹو،واڈھی کے غلا م محمد کی دوکان سے ڈیڑھ الاکھ روپے مالیت کا سامان52الف شمالی کے محمد اکمل کی حویلی،طفیل ٹاؤن کے مشتاق حسین،عمر باغ کے محمد صفدر اور اجنالہ کے ظہیر عباس کے گھروں سے قیمتی زیورات،نقدی و دیگر اشیاء ،اولڈ سول لائن سے محمد شہباز،4جنوبی سے محمد اشرف،92شمالی سے محمد اکبر،گھوگھیاٹ سے نصر اقبال کی موٹرسائیکلیں موضع ڈھکواں کے مظہر اقبال کے رقبہ سے 8لاکھ روپے مالیت کاسولر سسٹم چوری کر لیا گیا علاوہ ازیں چونگی نمبر5کے قریب عبدالستار کے ٹرک سے نامعلوم چور 55ہزار روپے کا ڈیزل نکال کر لے گئے ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔