طالبہ سے زیادتی کوشش پر اوباش کو ساڑھے 12سال قید

 طالبہ سے زیادتی کوشش پر اوباش کو ساڑھے 12سال قید

مدثر عباس نے 10سالہ طالبہ کو اغوا کیا تھا، مجرم کو ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) ایڈیشنل سیشن جج میاں شاہد جاوید نے قصبہ جھاوریاں کے ایک گاوں بسراء میں سکول کی ایک طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش نوجوان مدثر عباس ٹاٹری کو ساڑھے بارہ سال سزا قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ، مدثر عباس نے دن دیہاڑے سکول سے دس سالہ طالبہ کو اغواء کر کے کماد کے قریبی کھیت میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی تھی ، بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ جھاوریاں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں