قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار

 قتل اور دیگر مقدمات  میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار

واں بھچراں (نمائندہ دنیا ) تھانہ موسیٰ خیل پولیس سے روپوش 2 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا۔ مختلف کاروائیوں میں دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔۔۔

 تھانہ موسیٰ خیل کے 2 مقدمات میں مطلوب اشتہاری حاکم خان سکنہ موسیٰ خیل کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری تھانہ موسیٰ خیل پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ دوسری کاروائی میں تھانہ ہرنولی نے مخبر کی اطلاع پر 6 سال سے روپوش قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری قطب علی کو گرفتار کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں