موجودہ سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کا کردار ذمہ دارانہ اور آئینی ہے :راجہ انیس اکبر
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا )پاکستان پیپلز پارٹی سرگود ھا کے سینئر نائب صدر راجہ انیس اکبر جنجوعہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
موجودہ پاکستانی سیاسی صورتحال میں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ، جمہوری اور آئینی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملک و قوم کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جن سیاسی اور معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے ، ان کا حل محاذ آرائی نہیں بلکہ باہمی مشاورت، برداشت اور جمہوری تسلسل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرے گی اور پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔