پیرا فورس کی تجاوزات ،قبضے ختم کرنے کیلئے تین دن کی وارننگ
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )بھاگٹانوالہ میں پیرا فورس کی جانب سے تمام دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں تجاوزات کے خاتمے ، غیر قانونی قبضے ختم کرنے اور سرکاری احکامات پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
انچارج پیرا فورس ظفر خان کا کہنا ہے کہ 3 دن میں احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ دکانداروں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں نظم و ضبط قائم کرنا اور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ۔