چوری کی چار وارداتیں، 26 لاکھ 77 ہزار کا مال و زر چوری

 چوری کی چار وارداتیں، 26 لاکھ 77 ہزار کا مال و زر چوری

محمد سلیم ،فرمان علی ،علی رضوان ،ابرار حسن کے گھروں میں وارداتیں

سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی شہر اور نواحی علاقوں میں چوری کی چار مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور مجموعی طور پر 26 لاکھ 77 ہزار روپے مالیت کا مال و زر چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلم کالونی میں محمد سلیم کے گھر سے اس کی غیر موجودگی میں تیار فرنیچر، تین تولہ طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی گئی۔ چوری شدہ سامان کی مجموعی مالیت 22 لاکھ 57 ہزار روپے بتائی گئی ہے ، نواحی چک نمبر 139 جنوبی میں فرمان علی کے گھر سے چور ایک لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا الیکٹرانک سامان لے گئے ۔ محلہ عزیز پارک میں علی رضوان کے گھر سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کی قیمتی بکری چوری کر لی گئی۔ ابرار حسن کے گھر سے 45 ہزار روپے مالیت کا واٹر پمپ اور لکڑی چوری کر لی گئی،مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں