بھکر میں ایجوکیشن فیملی میلہ 24 جنوری کو منعقد ہوگا

 بھکر میں ایجوکیشن فیملی میلہ 24 جنوری کو منعقد ہوگا

صحتمند بچوں کے مقابلے ، میڈیکل کیمپ، کنسرٹ،آگاہی سرگرمیاں شامل

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل پاپولیشن ویلفیئر، محکمہ صحت و آبادی پنجاب کے احکامات اور سی ای او محکمہ صحت و آبادی بھکر ڈاکٹر مظہر عباس خان کی ہدایات کی روشنی میں عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں پاپولیشن ویلفیئر آفس کی جانب سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت 24 جنوری بروز ہفتہ ایک روزہ’’ایجوکیشن فیملی میلہ‘‘ منعقد کیا جائے گا۔میلہ چڑیا گھر، نزد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ میلہ میں صحت مند بچوں کے مقابلے ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر، تھیٹر شو، میوزیکل کنسرٹ، ملی نغمے ، علاقائی رقص، پوسٹر ڈیزائننگ کے مقابلہ جات، میڈیکل کیمپ، ہیلتھ سکریننگ، معلوماتی سٹالز اور دیگر رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔میلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے کی اہمیت، جدید مانع حمل طریقوں اور ادویات کے استعمال، کم عمری کی شادی کے نقصانات اور نوزائیدہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت بارے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں