4 نوسرباز پولیس ملازم بن کر دکان سے بھاری مالیت کی بیٹریاں لے اڑے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نوسرباز خود کو پولیس ملازم ظاہرکرکے دکان سے بھاری مالیت کی بیٹریاں لے اڑے ، بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
سالم کے عبدالرحما ن کی دوکان پر چار افراد آئے جن میں سے ایک نے خود کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور سولر پر لگانے کیلئے بیٹریاں خریدکر گاڑیں میں رکھوا لیں اور رقم دیئے بغیر گاڑی اسٹارٹ کر کے رفوچکر ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔