موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایس ایچ او فیکٹری ایریا حسنات احمد نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم مدثر کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 5 موٹر سائیکل کل مالیتی 4 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔ ، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ شہری خود کو محفوظ تصور کر سکیں۔