16 ماہ قبل اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا
خوشاب(نمائندہ دنیا )قائد آباد پولیس نے 6ماہ قبل چک34دی بی میں ہونیوالے اندھے قتل کا سراغ لگا کر قاتل کو گرفتار کر لیا ، یکم اگست2025کو محمد صدیق ولد محمد رفیق کا قتل ہوا تھا اور نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ قتل درج کرایا گیا تھا ، اندھے قتل کی یہ واردات پولیس کیلئے چیلنج بنی ہو ئی تھی ۔
ایس ایچ او قائد آباد اعجاز احمد نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے شبہ کی بنا پر مقتول کے بھائی محمد لطیف کو حراست میں لیا اور دوران تفیش اس نے اقبال جرم کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد لطیف ولد محمد رفیق نے گھریلو معاملات کی بنا پر اپنے سگے بھائی کو موت کی نیند سلا یا ، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کر کے اسے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔