موٹر سائیکل سوار مزدور کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا

موٹر سائیکل سوار مزدور کو تیز  رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا

میانوالی (نامہ نگار )چشمہ کے قریب علی الصبح ڈیوٹی پر جاتے چائینہ کمپنی کے موٹر سائیکل سوار مزدور کو تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا موٹر سائیکل سوار حفیظ الرحمان کی بازو ٹانگیں ٹوٹ گئیں ریسکیو اہلکاروں نے شدید زخمی حالت میں میانوالی اسپتال منتقل کر دیا۔

 جہاں تشویشناک حالت میں اسے پنڈی ریفر کر دیا گیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور حادثے کے بعد موقعہ سے فرار ہو گیا ادھر کندیاں پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے قبل ازیں بھی سحری کے وقت ڈیوٹی کے لیئے آنے والے مزدوروں کو آٹھ حادثات ہو چکے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ انکی ڈیوٹی اوقات تبدیل کیئے جائیں اور سحری کی بجائے صبح کے اوقات رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں