شاہراہوں اور لنک روڈز میٹریل سے پیدا ہونیوالے مسائل کا نوٹس لے لیا گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت مختلف اضلاع میں مختلف مین شاہراہوں اور لنک روڈز پرقبضوں اور زیر تعمیر عمارتوں کے پڑے میٹریل سے پیدا ہونیوالے مسائل کی بڑھتی ہوئی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں
اورہدایت کی گئی ہے کہ آمدو رفت میں رکاوٹ کے پیش نظر سڑکوں اور لنک روڈز سے پختہ و غیر پختہ قبضے واگزار کروانے کیساتھ ساتھ تعمیراتی میٹریل فوری طور پر اٹھوا کر مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔