ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے اخراجات کی مد میں کی سہ ماہی قسط جاری

ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے اخراجات کی مد میں کی سہ ماہی قسط جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کے اخراجات کی مد میں 79کروڑ56لاکھ 67ہزار روپے کے نان سیلری بجٹ کی سہ ماہی قسط جاری کر دی۔

جس میں سے ضلع سرگودھا کے 9تحصیل ہسپتالوں اور ٹی بی ہسپتال سرگودھا کیلئے 4کروڑ63لاکھ 400ہزار روپے کی گرانٹ جاری ہوئی ہے ، سی ای او ہیلتھ اتھارٹیز کو متذکرہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں