عزیز بھٹی ٹاؤن اور بھاگٹانوالہ میں سرچ آپریشن،4افغان شہری گرفتار

عزیز بھٹی ٹاؤن اور بھاگٹانوالہ میں  سرچ آپریشن،4افغان شہری گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس کا عزیز بھٹی ٹاؤن اور بھاگٹانوالہ میں سرچ آپریشن۔غیر قانونی طور پر مقیم 4افغان شہری گرفتار کر لئے گئے۔

 گرفتار ہونیوالوں کی شناخت ذبیح اﷲ۔سمیع اﷲ۔شائست خان۔آئت اﷲ خان کے ناموں سے ہوئی،گرفتار افغان شہری کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکے ۔چاروں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں