تاجرسے افطاری کے لئے جاتے وقت 9 لا کھ لوٹ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران اندرون شہر بلاک نمبر16میں تین افراد نے عبدالحیی نامی تاجر ٰجو کہ افطاری کیلئے گھر جا رہا تھا۔۔
سے 9لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر چھین لئے ،النواز ویلی کے قریب تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر زین العابدین سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ 66شمالی کے آصف خان ،ساہی وال کے محمد احسان ،شاہ پور کے عمران باقرکے گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان ،یونیورسٹی روڈ سے آصف نواز،آسی کالونی سے محمد عدنان کی موٹرسائیکلیں ،111جنوبی کے محمد آصف کی ٹیلر شاپ سے ایک لاکھ روپے مالیت کے سلے ان سلے سوٹ،34شمالی کے ملک اﷲ داد کے گودام سے چالیس گٹو گندم اور قیمتی گارڈرز چوری ہو گئے ،پرانا بھلوال کے قریب گرین بس میں سفر کے دوران پروین بی بی کے پرس سے 40ہزار روپے ،ابن سینا مارکیٹ میں علی آفتاب،مین بازار بھلوال میں مسز عاصم کے موبائلزنامعلوم جیب تراش لے اڑے ، 38شمالی کے ظہیر عباس کے باغ سے ملزمان ایک لاکھ روپے مالیت کے مالٹے چوری توڑ کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔