کندیاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزدور جاں بحق

کندیاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزدور جاں بحق

کندیاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزدور جاں بحق زخمی ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل مزدور جاں بحق ۔کندیاں میں ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار مزدور کو ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار حفیظ الرحمان نامی مزدور شدید زخمی ہوگیا بعدازاںریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور نامعلوم ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں