غیر ملکی باشندوں کیخلاف آپریشن ،دو افغانی باشندے گرفتار

 غیر ملکی باشندوں کیخلاف آپریشن ،دو افغانی باشندے گرفتار

غیر ملکی باشندوں کیخلاف آپریشن ،دو افغانی باشندے گرفتار دونوں تھانے منتقل ،مقدمہ درج،بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، حکام

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکی باشندوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران پولیس نے دو افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کی شناخت سمیع اللہ اور ذبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد بغیر قانونی دستاویزات کے علاقے میں مقیم تھے ۔ کارروائی کے دوران انہیں حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے خلاف غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہونے کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں