للیانی ،نصیر پور کلاںمیں نکاسی آب کی مخدوش صورتحال
للیانی ،نصیر پور کلاںمیں نکاسی آب کی مخدوش صورتحال انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی سے علاقہ مسائل کی آماجگاہ بنا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)للیانی ،نصیر پور کلاں سمیت ملحقہ گنجان دیہی علاقوں میں نکاسی آب، سڑکوں و گلیوں کی مخدوش صورتحال کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث لوگ اس جدید دور میں ہی انتہائی پسماندگی کا شکار ہو کر جینے پر مجبور ہیں، انتظامیہ اور سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی نے اس علاقے کو مسائل کی آماجگاہ بنا کر رکھ دیا ہے ، محمد عاطف، رحمت علی ، محمد ارشد، آصف علی، شوکت اقبال، عامر ،شفقت و دیگر نے بتایا کہ ا ن دیہاتو ں کو شہری آبادی سے جوڑنے والی سڑکوں کی تعمیر اور علاقہ میں ترقیاتی کام 20بر س قبل ہوئے تھے جن کے اب صرف نشان باقی ہیں ،کاشتکاروں کیلئے زرعی اجناس منڈیوں تک لے جانا ایک کھٹن مرحلہ ہے ،غیر پختہ گلیوں،سیوریج سسٹم اور صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث علاقہ ہیپا ٹائٹس، ملیریا، ٹائیفائیڈودیگر بیماریاں عام ہیں، بلکہ اب تو صورتحال باعث تشویش بننے لگی ہے ، کینو کی پیدوار کے حوالے سے اہم رکھنے کے باوجود اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ،اس سلسلہ میں تحصیل و ضلع اور ڈویژنل یہاں تک کے صوبائی حکام تک سے رجوع کر چکے ہیں مگر کسی طرف شنوائی نہیں ہو رہی ،انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔