رجسٹریوں کے حوالے سے عوامی شکایات باعث تشویش بننے لگے

 رجسٹریوں کے حوالے سے عوامی شکایات باعث تشویش بننے لگے

رجسٹریوں کے حوالے سے عوامی شکایات باعث تشویش بننے لگے سائلین کی مشکلات کے ساتھ خزانے کو بھی ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکام کی عدم توجہی کے باعث رجسٹریوں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات باعث تشویش بننے لگے ہیں، سائلین کی مشکلات کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق قوائد ضوابط پر عملدرآمد سست روی کا شکار ہونے اور ٹیکسوں میں اضافہ کی وجہ سے پراپرٹی کی خرید و فروخت گزشتہ اڑھائی سال سے مسلسل نیچے جا رہی ہے محکمہ مال سرگودھا میں مبینہ کرپشن پر حکام کی طرف سے حالیہ سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کاروائی اورتبادلوں کے باوجود صورتحال مزید گھمبیر ہو چکی ہے ، جس کے باعث رجسٹریوں کی تعداد میں بھی واضح کمی سامنے آئی ہے اور اس ضمن میں سالانہ ریکوری کے ہدف کی تکمیل مشکوک ہو کر رہ گئی ہے ، جبکہ سائلین تحصیل دفاتر میں خوار ہو کر رہ گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ رجسٹریوں کے حوالے سے لوگوں کو بہت سے مشکلات در پیش ہیں، صبح سے شام تک خوار ہونے کے باوجود کئی کئی ہفتے چکر لگانا پڑتے ہیں، سب رجسٹرار اور تحصیلدار وں نے اہل کمیشن کے ذریعے رجسٹریاں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس کے عوض پچاس ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک اضافی لیا جاتا ہے مگر رجسٹری فوری ہو جاتی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ اس امر سے سرکاری خزانے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر نوٹس لے کر ہنگامی اقدامات اٹھائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں