بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ریٹائرڈ ملازم سے 21 لاکھ ہتھیا لئے
بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر ریٹائرڈ ملازم سے 21 لاکھ ہتھیا لئے بیٹے کا سٹڈی ویزہ لگوانے کیلئے ساڑھے 21لاکھ روپے دیئے مگر کام نہ ہو سکا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیٹے کو سٹڈی ویزہ پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر ریٹائرڈ ملازم کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا، بتایا جاتا ہے کہ موضع ہجن کے عبدالقادر نے عدنا علی جس نے کوٹمومن مین ویزہ ایجنسی کا دفتر بنا رکھا تھا کو بیٹے کا سٹڈی ویزہ لگوانے کیلئے ساڑھے 21لاکھ روپے دیئے مگر کام نہ ہو سکا جس پر ملزم نے تین لاکھ بیاسی ہزار روپے واپس کر دیئے جبکہ باقی سترہ لاکھ اسی ہزار روپے کی ادائیگی سے انکاری ہو گیا، جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔