ٹریفک حادثات میں نواجوان جا ں بحق ،میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی
ٹریفک حادثات میں نواجوان جا ں بحق ،میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، نوجوان جا ں بحق اور 23 سالہ ساتھی علی حیدر زخمی ہو گیا
سرگودھا(سٹافرپورٹر)سرگودھا میں تیز رفتاری کے ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جا ں بحق اور میاں بیوی سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس جائے حادثات پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا ساہیوال روڈ پر پمپیاں والی پلی پر تیز رفتار ویگن کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں مبارے خان کے میاں بیوی 70 سالہ محمد نواز اور 60 سالہ نسیم نواز شدید زخمی ہو گے جبکہ سرگودھا فیصل آباد روڈ پر میڈیکل کالج کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر میں خوشاب کا 28 سالہ نوجوان فواد نصراللہ جا ں بحق اور 23 سالہ ساتھی نوجوان علی حیدر شدید زخمی ہو گیا جن کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی اور پولیس جائے حادثات پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے ۔