ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ
میانوالی (نامہ نگار )وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان المبارک میں اشیاء خوردونوش کی ارزاں نر خوں پر فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا ماڈل بازار میں قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ۔اسد عباس مگسی نے سہولت بازار میں لگا ئے گئے سبزی، فروٹ،چینی، آٹا، برائلر مرغی، چھوٹے بڑے گوشت اور دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور کوالٹی کا جائزہ لیا۔مریم نواز کے ویژن کے مطابق لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اسد عبا س مگسی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی کا سپیشل ایجو کیشن سنٹر میانوالی کادو رہ۔ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبہ جات، کلاس رومز کا معائنہ کیا ۔اور خصوصی بچوں کے تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔