سرگودھا بائی پاس روڈ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا بائی پاس روڈ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ

سرگودھا بائی پاس روڈ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ فیز ون میں 47 پل تک تقریباً 2.45 کلومیٹر حصہ دو رویہ کیا جائے گا، کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کو کوئین چوک سے سرگودھا بائی پاس روڈ تک سڑک کو دو رویہ کرنے کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایس ای ہائی ویز نے بریفنگ میں بتایا کہ پہلے سے موجود سٹرک کو بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر دو رویہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . مجموعی طور پر منصوبہ 8.25 کلومیٹر پر مشتمل ہے جو کوئین چوک سے شروع ہو کر 47 پل، پھر 49 ٹیل سے گزرتے ہوئے سرگودھا بائی پاس تک جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ فیز ون میں کوئین چوک سے 47 پل تک تقریباً 2.45 کلومیٹر حصہ دو رویہ کیا جائے گا۔ اس مرحلے کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور متعلقہ کارروائی جاری ہے ۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبے کی تکمیل سے اس مصروف روٹ پر ٹریفک کا دباؤکم ہوگا اور شہریوں کو آمد و رفت میں بہتر سہولت میسر آئے گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام قانونی اور انتظامی مراحل تیزی سے مکمل کیے جائیں تاکہ کام جلد شروع ہو اور مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں