قائد آباد پولیس کی کارروائی ملزم سے پستول اور کارتوس برآمد

قائد آباد پولیس کی کارروائی  ملزم سے پستول اور کارتوس برآمد

خوشاب (نمائندہ دنیا )قائد آباد پولیس نے دوران گشت مشکوک حالت میں گھومنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 30بور پسٹل اور تین کارتوس برآمد ہوئے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں