ایران پر حملے خطے کیلئے خطرہ، پاکستانی عوام ایرانی قوم کیساتھ ہیں:حافظ فدا الرحمن

ایران پر حملے خطے کیلئے خطرہ، پاکستانی  عوام ایرانی قوم کیساتھ ہیں:حافظ فدا الرحمن

خوشاب (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر مولانا حافظ فداء الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد جنگ خطے کے دروازے تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان کے 25کروڑ عوام اس مشکل وقت میں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ضلعی دفتر جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے رجیم چینج کے مقصد سے ایران پر حملہ کیا اور مسلسل بمباری کے ذریعے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے اور مسلم ممالک کو امن کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں