ڈی پی او آفس جوہرآباد میں شجرکاری مہم کا آغاز
خوشاب (نمائندہ دنیا )محکمہ جنگلات کے تعاون سے جوہرآباد میں ڈی پی او آفس کے سبزہ زار پر شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر اور ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی سمیت دیگر افسران نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ مقررین نے کہا کہ درخت ماحول کے محافظ ہیں اور ہر شہری کو شجرکاری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔