عالمی سازش کے ذریعے ایران پر جنگ، مسلم ممالک میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں:محمد ایوب قریشی
میانوالی (نامہ نگار دنیا )پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان، بھارت اور اسرائیل کا اتحادی بلاک پاکستان اور ایران پر حملے کر کے مسلم دنیا میں نفرت و انتقام کے زہریلے بیج بو رہا ہے ۔
حکیم محمد ایوب قریشی نے عالمی سطح کے بااثر رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اس سازش کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بددماغ اور نالائق عناصر معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کا شافی علاج سختی اور اصلاح ہے ۔