پاکستانی وفد کی ایران کے سفیر سے ملاقات،ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار

پاکستانی وفد کی ایران کے سفیر سے  ملاقات،ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار

کندیاں (نمائندہ دنیا )جمعیت علماء پاکستان کے نمائندہ وفد نے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور ایران پر ہونے والی حالیہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔

وفد میں مذہبی و سماجی شخصیات شامل تھیں، جن میں پیر سید سعادت علی شاہ، علامہ محمد حیدر علوی، مفتی خطیب احمد مصطفائی وغیرہ شامل تھے ۔وفد نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی بمباری خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں