مصنوعی قلت پیدا کرنے پر1 پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا

مصنوعی قلت پیدا کرنے پر1  پیٹرول پمپ سیل کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے پٹرول ذخیرہ کرنے پر1 پیٹرول پمپ سیل۔پمپ مالک کے خلاف مقدمہ درجک کر لیا گیا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق سلانوالی میں آصف عمران نے پمپ پر ہزاروں لیٹر پٹرول و ڈیزل ذخیرہ کرکے فروخت بند کر رکھی تھی۔

جسے چیک کرنے پر سیل کر کے پمپ مالک آصف کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بند پٹرول پمپس کی چیکنگ اور سٹاک کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔قلت کے حوالے سے شہری افواہوں پر یقین نہ کریں ،پٹرولیم کے بحران کے حوالے سے شہری ڈی سی کنٹرول روم نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں